ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی حیاتِ طیّبہ میں عجیب برکت پائی جاتی ہے! ایسی بابرکت زندگی جس نے پوری تاریخ کو اپنی طرف متوجہ کئے رکھا اور پوری تاریخ پر اثر انداز رہی۔ میں بارہا عرض کرچکا ہوں کہ مساوات و برابری، اُخوّت و برادری، عدل و انصاف اور انسان دوستی جیسی بہت سی مقدّس تعلیمات، جن کے تقدّس کو انسان صدیوں بعد سمجھ پایا، اِن کا تقدّس آئینِ محمدیؐ کے صدقے میں برقرار ہوا ہے۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 40 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی