ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
سات: طرزِ زندگی

طرزِ زندگی؛ اِس بارے میں ضروری باتیں بہت سی ہیں۔ جنہیں میں دوسرے کسی موقع کے لیے چھوڑتا ہوں اور صرف اِسی جملے پر اکتفا کرتا ہوں کہ مغرب کی ایران میں مغربی طرز زندگی کی ترویج کی کوششوں نے ہماری قوم اور ملّت کو ناقابل تلافی اخلاقی، معاشی، دینی اور سیاسی نقصان پہنچایا ہے۔ اُس سے مقابلہ ایک ہمہ جہت اور دانشورانہ جہاد کا متقاضی ہے؛ کہ جس میں امید کی نگاہ پھر بھی آپ جوانوں کی طرف ہی اٹھتی ہے۔
آخر میں بائیس بہمن (یعنی یومِ انقلاب) اور عظیم اسلامی انقلاب کی چالیسویں سالگرہ (کی ریلیوں) میں اِس عزیز قوم کی باوقار، قابل فخر اور دشمن شکن حاضری کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور حضرتِ حق تعالیٰ کی بارگاہ میں شکر کے لیے سر جھکاتا ہوں۔
سلام ہو حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ پر۔ سلام ہو والا مقام شہداء کی پاک ارواح اورعظیم الشان امامؒ کی روحِ مُطَہَّر پر۔ اور سلام ہو ایران کی صاحبِ عزّت قوم اور خصوصا ًجوانوں پر۔
آپ کے لیے دعا گو
سید علی خامنہ ای
11 ؍ فروری 2019؁ء

حوالہ: [کتاب] گام دوم انقلاب [مؤلف] امام خامنه ای [ج] 1 [ص] 47 [پبلشر] انتشارات انقلاب اسلامی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1