حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے دس سال حکومت کی، اِن دس برسوں میں آپؐ نے جو کام انجام دیا، اگر انتہائی تیز ترین کام کرنے والے ایک گروہ کے حوالے کیا جائے تو وہ سو (100) سالوں میں بھی اتنا کام نہیں کرسکتا، جتنا کام آپؑ نے اِن دس برسوں کے دوران انجام دیا۔ آج کے دُور میں اگر ہم اپنے اُمور کا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے کاموں کے ساتھ موازنہ کریں تو بخوبی سمجھ سکتے ہیں کہ آپؐ نے کیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ایک ایسی حکومت کی سربراہی، ایک ایسے معاشرے کی تشکیل، یعنی ایک ایسے رول ماڈل کا وجود میں لانا بذات خود آپؐ کے معجزات میں سے ہے۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 59 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی