ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
’’حضرت زہرا ءؑکی پاکیزہ شخصیت؛ سیاسی، اجتماعی اور جہادی پہلوسےمنفرد اور برجستہ شخصیت ہے اس طرح سے کہ دُنیا کی سب مجاہد، انقلابی، برجستہ اور سیاسی خواتین آپؑ کی مختصر اور معنی خیز زندگی سے درس لے سکتی ہیں۔ وہ خاتون کہ جس نے انقلاب کےگھر میں آنکھیں کھولیں اور سارا بچپن اُس باپ کی آغوش میں گزارا کہ جوکبھی بھی فراموش نہ کیے جانے والی عظیم عالمی جدوجہد میں مشغول تھا۔ وہ خاتون کہ جس نے بچپن میں مکی دور کی سختیوں کو دیکھا، (جن کو) شعب ابی طالبؑ لے جایا گیا ،جومکی دور میں بھوک، سختی، خوف اور مختلف اقسام کی مشکلات سے گزریں اور اس کے بعد مدینے کی طرف ہجرت فرمائی، اُن کا شریک حیات ایسا شخص قرار پایا کہ جن کی پوری زندگی خدا کی راہ میں جہاد کرتے گزری اورحضرت فاطمہ زہراؑء اور امیرالمومنینؑ کی مشترک زندگی کے تقریباً11 سال میں کوئی سال بلکہ کوئی آدھا سال بھی ایسا نہیں گزرا کہ(امیر المومنینؑ نے) جہاد کے لئے کمرنہ کسی ہو اور میدان جنگ میں نہ گئے ہوں اور اس عظیم اور فداکار خاتون(حضرت زہراؑء) نےایک مرد مجاہد ،سپاہی اور میدان جنگ کے سپہ سالار(امیرالمومنینؑ) کی شایان شان خدمت نہ کی ہو۔‘‘

حوالہ: [کتاب] انسان 250 ساله [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 128 [پبلشر] صهبا، تھران [ایڈیشن] 2 [ﭘﺮﻧﭧ] 67 [پرنٹر] سلمان فارسی

#اقتباس #فاطمہ_زہراء #ولی_امرمسلمین #250_سالہ_انسان #امام_علی