ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
ہر چیز کے لیے عمر کی مفید طوالت اور استعمال کی آخری تاریخ فرض کی جا سکتی ہے، لیکن اس دینی انقلاب کے عالمی نعرے اس قانون سے مستثنیٰ ہیں۔ یہ نعرے ہر گز بےکار اور بے فائدہ نہیں ہوں گے کیونکہ انسانی فطرت تمام زمانوں میں ان کے ساتھ گھل مل کر رہی ہے۔ آزادی، اخلاق، معنویت، عدالت، استقلال، عزت، عقلانیت اور برادری، ان میں سے کوئی بھی کسی ایک نسل یا ایک معاشرے کے ساتھ خاص نہیں ہے کہ وہ کسی ایک زمانے میں عروج پر ہو اور دوسرے زمانے میں زوال پذیر ہو جائے۔ ایسی عوام کا ہر گز تصور نہیں کیا جا سکتا کہ جو ان بابرکت اہداف سے بد دل ہو جائیں۔ جہاں بھی مایوسی اور بد دلی پیش آئی ہے تو وہ عہدیداروں کی ان دینی اقدار سے روگردانی کی وجہ سے پیش آئی ہے، ان اقدار کی پابندی اور ان کے نفاذ میں کوتاہی کرنے کی وجہ سے نہیں۔

حوالہ: [کتاب] گام دوم انقلاب [مؤلف] امام خامنه ای [ج] 1 [ص] 13 [پبلشر] انتشارات انقلاب اسلامی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1