اسلامی انقلاب، یعنی اسلامی آئیڈیالوجی اور وہ امانت جسے اللہ تعالیٰ نے اسلام کے نام سے لوگوں کے لیے بھیجا تھا، جو ابتدائی طور پر ایک تحریک تھی یعنی وہ دین جس نے ابتداء میں اپنے آپ کو جہاد اور ایک عظیم انقلابی تحریک کی صورت میں پیش کیا تھا اور یہ اس وقت کی بات ہے جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے مکہ معظّمہ میں اس نظریے کا اعلان کیا تو توحید اور اسلام کے دشمنوں نے اس کے مقابلے میں صف آرائی کی، تاکہ اس فکر کو آگے بڑھنے سے روکا جاسکے؛ لیکن پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم نے اپنے باوفا اصحاب کی مدد سے اس تحریک کو منظم کیا اور سرزمین مکہ میں ایک عاقلانہ اور قومی تحریک کا آغاز فرمایا اور یہ جدّوجہد اور تحریک تیرہ سال تک مسلسل جاری رہی، یہ اس کا پہلا دور تھا۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 141 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی