ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
امام رضا علیہ السلام ولی عہدی قبول کرتے ہی ایک ایسی جدوجہد کا آغاز کرتے ہیں کہ جو آئمہ کی زندگی کی تاریخ میں، اہل بیتؑ کی چالیس ہجری میں (ظاہری ) خلافت کے اختتام کے بعد اُس دن تک اور خلافت کے آخری زمانے تک بے مثال تھی۔ وہ چیز شیعت میں موجود امامت کے مسئلے کا عالم ِاسلام کی عظیم سطح پر برملا اظہار کرنا اور تقیہ کےسنگین پردے کو چاک کرنا اور اہل تشیع کے پیغام کو تمام مسلمانوں کے کانوں تک پہنچانا ہے۔ خلافت کی عظیم باگ ڈور امام ؑ کے ہاتھ آئی اور ایسے میں امام نے خطاب میں اُس بات کو بلندآواز میں فریاد کی صورت میں بیان کیا کہ جسے ڈیڑھ سو سال سےسوائے مخفی اور تقیہ کی حالت میں انتہائی خصوصی افراد اور قریبی دوستوں کے علاوہ کسی سے نہیں کہا گیا تھا۔

حوالہ: [کتاب] انسان 250 ساله [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 344 [پبلشر] صهبا، تھران [ایڈیشن] 2 [ﭘﺮﻧﭧ] 67 [پرنٹر] سلمان فارسی