ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
امام باقرؑ کی شہادت کے بعد (علمی و تدریسی) اُمور کو سمیٹنے کے بعد اعلانیہ طور پر قیام کریں اور بنو اُمیہ کی حکومت کو کہ جس کی ہر روز ایک حکومت بدل رہی تھی کہ جس سے بنو امیہ کے نظام کی کمزوری ظاہر ہوتی تھی اِس (حکومت) کوسرنگوں کریں اور خراسان، رَی، اصفہان، عراق، حجاز(جزیرۃ العرب)، مصر، مراکش اورسب مسلمان نشین علاقوں کہ ان تمام خطوں میں امام صادقؑ کا گروہی نیٹ ورک یعنی اہل تشیع ہرجگہ پر پھیلے ہوئے تھے ان سب (علاقوں) سے افرادی قوت مدینہ آئے اور امامؑ شام پر لشکر کشی کریں، شام کی حکومت کو گرا دیں اور آپؑ خود خلافت کےپرچم کو بلند کریں اور مدینہ آئیں اور پیغمبرؐ کی حکومت کا اجراء کریں، یہ تھا امام صادقؑ کا منصوبہ۔

حوالہ: [کتاب] انسان 250 ساله [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 291 [پبلشر] صهبا، تھران [ایڈیشن] 2 [ﭘﺮﻧﭧ] 67 [پرنٹر] سلمان فارسی