آپ (امام محمد تقیؑ) مقاومت کی علامت اور نمونہ ہیں ۔ایک ایسا عظیم انسان کہ جس نے اپنی مختصر زندگی کے تمام دورمیں پوری قوّت کے ساتھ مکّار اور ریاکارعباسی خلیفہ مامون کی مخالفت اور مقابلہ کیااور کبھی بھی (اپنے ہدف سے) ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹے اور تمام مشکل حالات کو برداشت کیا اور مبارزے کی ہر ممکن روِش کے ساتھ مبارزہ کیا۔ آپؑ اعلانیہ طور پرآزاد گفتگو (Open Discussion) کی بنیاد ڈالنےوالے سب سے پہلےشخص تھے،مامون عباسی کی موجودگی میں علماء، عہدیداروں، حمایتیوں اور منصب والوں کے سامنے پیچیدہ ترین مسائل کے بارے میں گفتگوکی ، دلیل دی،اپنی برتری کو اور اپنی گفتگو کی حقانیت کو ثابت کیا۔ آزاد گفتگو (Open Discussion) ہماری اسلامی میراث ہے، آزاد گفتگو (Open Discussion) آئمہ کے دور میں رائج تھی اور امام جوادؑکے زمانے میں خود امامؑ کے ذریعے یہ ایک بہترین صورت میں تشکیل پائی۔

حوالہ: [کتاب] انسان 250 ساله [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 354 [پبلشر] صهبا، تھران [ایڈیشن] 2 [ﭘﺮﻧﭧ] 67 [پرنٹر] سلمان فارسی