ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:

امیرالمومنینؑ حضرت علیؑ کا وجودِ مبارک متعدد پہلوؤں اور مختلف تقاضوں کے لحاظ سےپوری انسانی نسل کے لیے، اُن کےانفرادی اور ذاتی عمل میں، اُن کےمحرابِ عبادت میں ، اُن کی مناجات میں ، اُن کی عبادت میں، خدا کی یاد میں ڈوب جانے میں، نفس ، شیطان اور نفسانی و مادی اغراض سے اُن کے مبارزے میں ایک جاودانی اور ناقابل فراموش درس ہے۔امیرالمومنینؑ کی زبان سے یہ جملےمخلوق اور انسانی زندگی کی فضا میں گونج رہے ہیں، ’’یا دنیا ۔۔۔غُری غیری‘‘ (نہج البلاغہ، حکمت77) اے دُنیا کی نمود و نمائش، اے دُنیاکی جذاب خوبصورتی، اے (گناہ کی طرف مائل) رغبتو کہ جو طاقتور ترین انسانوں کو اپنے جال میں پھنساتی ہیں، جاؤعلی کے علاوہ کسی اور کو فریب دو؛ علی اِن سے بہت بڑا، بلند اور طاقتور ہے (کہ دنیا کے مکر و فریب میں آئے )۔بنابریں ایک ایک کر کے بیدار انسان امیرالمومنینؑ کی زندگی کے ایک ایک لمحے میں اور خدا اور روحانیت کے ساتھ اُن کے تعلق میں ناقابل فراموش سبق حاصل کرتے ہیں۔

حوالہ: [کتاب] انسان 250 ساله [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 83 [پبلشر] صهبا، تھران [ایڈیشن] 2 [ﭘﺮﻧﭧ] 67 [پرنٹر] سلمان فارسی

#اقتباس  #ولی_امرمسلمین #250_سالہ_انسان #درس