ہمارے آئمہ طاہرین علیہم السلام نے اِس ڈھائی سو سالہ دُورِ امامت میں (حضرت رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کی رحلت سے لے کر حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت تک) بہت زیادہ تکلیفیں اُٹھائی ہیں، اُن پر مظالم ڈھائے گئے ہیں، اُنہیں مظلومانہ طور پر شہید کیا گیا ہے؛ لہٰذا اُن کا حق بنتا ہے کہ اُن کی مظلومیت پر گریہ کیا جائے اور آنسو بہائے جائیں؛ کیونکہ اُن کی مظلومیت نے لوگوں کے دِلوں اور جذبات و احساسات کو ہلا کر رکھ دیا ہے؛ لیکن انہوں نے اپنی مظلومیت کے باوجود فتح حاصل کی ہے اُن میں سے ہر ایک امامؑ نے اپنے مدّمقابل پر غلبہ حاصل کیا ہے اور مجموعی اعتبار سے بھی تمام آئمہ اطہار علیہم السلام کامیاب اور فاتح رہے ہیں۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 430 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی