حضرت زینب علیہا السلام کا سامنا ایسے ناقابلِ اعتماد اور مختلف الاوصاف افراد سے تھا، اِس کے باوجود آپؑ اِس انداز میں گفتگو فرماتی ہیں، آپؑ ایک تاریخ ساز خاتون ہیں؛ یہ کوئی کمزور خاتون نہیں ہیں؛ ایک ایسی خاتون ہیں جن کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ ایک صاحبِ ایمان خاتون کا زنانہ جوہر، مشکل حالات میں اِسی طرح ظاہر ہوتا ہے، یہ خاتون ایک اعلیٰ مثال اور اعلیٰ نمونہ ہیں؛ پوری دنیا کے بڑے بڑے مردوں اور خواتین کے لیے بہترین مثال ہیں۔ یہ خاتون نبویؐ اور علویؑ انقلاب کو لاحق ہونے والی آفتوں کا تجزیہ و تحلیل کرتی ہیں اور اہلِ کوفہ سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ کہتی ہیں کہ تم فتنے اور آشوب کے دور میں حق کو نہیں پہچان سکے، تم اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرسکتے؛ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کا سر نوکِ نیزہ پر بلند کیا گیا۔ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عظمت کو یہاں سے سمجھا جا سکتا ہے۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 215 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی