جب ہم کسی سسٹم کی اندرونی خرابی کی بات کرتے ہیں تو اس کا یہی مطلب ہوتا ہے کہ معاشرے میں ایسے افراد جنم لے لیں جو آہستہ آہستہ دنیا پرستی اور شہوت پرستی جیسی مہلک اخلاقی بیماریوں کو معاشرے میں پھیلائیں۔

ایسے حالات میں کیا کوئی ایسا شخص پیدا ہوسکتا ہے جو شجاعت، بہادری اور جرأت کے ساتھ یزید ابن معاویہ کی حکومت کے خلاف آواز بلند کرسکے؟! کیا یہ ممکن ہے؟ کیا کسی نے یزید کی ظالم اور جابر حکومت کے خلاف آوازِ حق بلند کرنے کا سوچا بھی تھا؟

ایسے حالات میں امام حسین علیہ السلام نے قیام فرمایا اور اپنے ظاہری دشمن سے بھی جنگ کی اور عام مسلمانوں کو تباہی اور انحراف کی طرف لے جانے والی اندرونی برائیوں، عیاشیوں اور راحت طلبی سے بھی جنگ کی۔ یہ بہت ہی اہم بات ہے۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 179 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی