پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے جو نظام قائم کیا، وہ کئی خصوصیات کا حامل تھا مگر اِن میں سے ذیل کی سات خصوصیات زیادہ اہمیت کی حامل ہیں:

پہلی خصوصیت؛ ایمان اور معنویت ہے۔ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے قائم کردہ نظام میں ایمان اور معنویات کو ایک ایسے محرک اور مشین کی حیثیت حاصل ہے جو حقیقت میں اِس نظام کو آگے بڑھانے والا ہے، جو لوگوں کے دل و ذہن کے سرچشمے سے پھوٹتا ہے اور انسان کے ہاتھ پیر اور دیگر اعضاء و جوارح کو صحیح راستے پر قائم رکھتا ہے۔ پس نبویؐ نطام کی پہلی خصوصیت لوگوں میں ایمان اور معنویت کی روح پھونکنا اور اِن کے عقائد کو استحکام بخشنا ہے۔ پیغمبرِ اکرمؐ نے اِس کام کا آغاز مکہ سے کیا اور مدینہ میں اِس کے پرچمِ اقتدار کو پوری طاقت کے ساتھ بلند کیا۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 36 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی