دوسری خصوصیت؛ عدل و انصاف ہے۔ یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے قائم کردہ نطام میں قوانین کے نفاذ کا حقیقی معیار عدل و انصاف اور کسی کا لحاظ کیے بغیر، حق کو اِس کے حقدار تک پہنچانا ہے۔

تیسری خصوصیت؛ علم اور معرفت ہے۔ نبویؐ نظام میں ہر چیز کی بنیاد علم و معرفت اور آگہی و بیداری پر قائم ہے۔ یہاں آنکھیں بند کر کے آگے بڑھنے کی بالکل بھی گنجائش نہیں۔ لہٰذا یہاں پر لوگوں کو علم و معرفت کے ذریعے قوتِ فیصلہ عطا کرتے ہوئے انہیں ایک کارآمد کارکن بنایا جاتا ہے، نہ کہ انہیں ایک بے مقصد اور ناکارہ آدمی بنایا جاتا ہے۔

حوالہ: [کتاب] ڈھائی سو سالہ انسان [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 36 [پبلشر] انتشارات آستان قدس رضوی [ایڈیشن] 1 [ﭘﺮﻧﭧ] 1 [پرنٹر] مؤسسہ چاپ وانتشارات آستان قدس رضوی