ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای:
یہ (اسلامی)حکومت جو اس وقت آپ عوام کے ہاتھوں میں ہے، اللہ پر ایمان رکھنے والوں کی ہزاروں سال سےآرزو رہی ہے۔ تمام اماموں نے اس (اسلامی حکومت کی) راہ میں کوشش کی ہے تاکہ خدا کی حاکمیت، خدا کے قانون کی حاکمیت کو معاشروں پر حاکم کریں۔ کوششیں ہوئی ہیں، مجاہدتیں ہوئی ہیں، زحمتیں اٹھائی گئی ہیں۔ اس راہ میں زندان، وطن سے دوری اور برجستہ و نتیجہ بخش شہادتوں کو تحمل کیا گیا ہے۔ آج یہ موقع آپ کو ملا ہےجیسے بنی اسرائیل کو سینکڑوں سال بعد یہ موقع پیغمبر حضرت سلیمانؑ اور حضرت داودؑ کے زمانے میں ملا تھا۔ اےاُمّت مسلمہ، اے شجاع و مبارزایرانی قوم! (اسلامی حکومت کی) قدر کریں، خود کو (اسلامی حکومت پر) باقی رکھیں یہاں تک کہ انشاء اللہ یہ (اسلامی) حکومت حضرت ولی العصر مہدی موعود صاحب الزمانؑ کی حکومت پر منتہی ہوجائے۔

حوالہ: [کتاب] انسان 250 ساله [مؤلف] امام خامنه ای [ص] 385 [پبلشر] صهبا، تھران [ایڈیشن] 2 [ﭘﺮﻧﭧ] 67 [پرنٹر] سلمان فارسی