ألاَ بِذِکْرِ اللّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ | انفوگرافکس

جان لیں کہ خدا کی یاد سے ہی دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔

خدا وندِ متعال اپنی کتاب مبین میں واضح طور پر اعلان فرما رہا ہے کہ اے میری بے قرار اور بے چین مخلوق! تم کدھر قرار اور سکون کی تلاش میں بھٹک رہے ہو؟ حقیقی سکون اور اطمینان خدا سے اپنا رابطہ مضبوط بنانے اور اُس کی راہ میں جدوجہد کرنے میں پوشیدہ ہے۔
ماہِ رجب اور ماہِ شعبان سے ہم کس طرح استفادہ کریں؟ یہ جاننے کے لیے ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات کی روشنی میں بنائی گئی انفوگرافی مؤمنین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے