اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [86] | عوام کی زندگی میں مشکلات کی اہم وجوہات

اہم ترین خامیاں، تیل پرمنحصر معیشت، اقتصاد کے بعض شعبوں کا حکومت کے اختیار میں ہونا حالانکہ حکومتی دائرے میں نہیں ہیں، اندرونی توانائیوں اور صلاحیتوں کے بجائے باہر کی جانب نظر رکھنا، ملک کی افرادی قوت کی صلاحیتوں سے کم فائدہ اٹھانا، ناقص اور نامتوازن بجٹنگ، اور آخرکار معیشت کی عملی پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونا اور ترجیحات کا خیال نہ رکھنا، اور بعض حکومتی اداروں میں اضافی یہاں تک کہ اسراف پر مبنی اخراجات ہیں۔ اِن سب کا نتیجہ، عوام کی زندگی میں مشکلات (پیدا کرنا) ہے، جیسے کہ جوانوں کی بے روزگاری، غریب طبقے کی کم تنخواہیں وغیرہ۔