اسلامی انقلاب کی ترویج | شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی

یاد رکھنا کہ اس انقلاب اور امام خمینیؒ کی شخصیت کو جذبات یا محبت کی شدّت کی وجہ سے اپنے دائروں میں محدود نہیں کرنا ، یہ خالصتاً اسلامی انقلاب ہے۔ اس کا دفاع ، اس کا پر چار اور اس کی خدمت ہم سب پر لازم ہے ، لہٰذا میں آپ سے گذارش کرتا ہوں کہ اپنے علاقوں میں جا کر انقلاب کی ترویج کریں اورعالمی سامراج کے خلاف زمین ہموار کرنا شروع کردیں ۔ یہی آپ کا فریضہ اور ذمہ داری ہے اور یہی ہے وقت کا تقاضا ۔