اعتکاف یعنی نفس کی عملی تربیت

اعتکاف درحقیقت خود کو ایک محدود مکان میں بند کردینا اور اپنے لیے محدودیّت ایجاد کرنا۔ عکوف یعنی بندہوجانا، اپنے آپ کو کسی ایک نقطہ میں محدود کردینا تاکہ دِل میں ایک خلوت(تنہائی) پیدا ہوجائے تاکہ انسان ربّ العالمین کے ساتھ گہرے اور خالص رابطے کا موقع حاصل کر سکے ،اِسے اعتکاف کہتے ہیں ، یعنی ایک ایسی عبادت کہ جس میں ریاضت(نفس کی عملی تربیت ) کا پہلو پایا جاتاہو۔