اقوام اور حتیٰ حکومتوں کی امریکا سے نفرت

یہ جو بہت سے ممالک میں امریکی جھنڈا جلایا جاتا ہے حتیٰ خود امریکا میں کچھ دِن پہلے ایک واضح رپورٹ سامنے آئی کہ امریکا کے جھنڈے کو بعض لوگوں نے خود امریکا میں ہی جلایا۔ (یہ چیز ظاہر کرتی ہے کہ) اقوام، (امریکا سے) بیزار ہیں۔ حتیٰ یہی حکومتوں کے حکام جو امریکا کا ساتھ دیتے ہیں، وہ جب بہت سارے مسائل پر بات کرتے ہیں اور اپنے دِل کی بات کر جاتے ہیں (تو) ایک انسان کو پتہ چلتا ہے کہ امریکی حکومتی اداروں اور امریکی حکومت کی نسبت نفرت، بے اعتمادی اور پرواہ نہ کرنے کی کیفیت اُن کے اندر پائی جاتی ہے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
17مئی2020