امام حسینؑ؛ دنیا و آخرت کا عظیم سرمایہ ہیں

آپ کو نہیں معلوم کہ یہ نام کس قدر خوبصورت ہے! امام حسینؑ کی یاد روح کو کتنا سکون فراہم کرتی ہے! آسمان کے فرشتے امام حسینؑ کی یاد سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہم سے یہ نعمت نہ لے؛ ہمارے دلوں میں امام حسینؑ کی محبت بڑھا دے۔ یہ محبت جو کہ اللہ کا تحفہ ہے؛ آگے بڑھنے، رُشد و ترقی کرنے، معرفت اور دنیا و آخرت کی سعادت کو حاصل کرنے کا بہت بڑا سرمایہ ہے۔ یہ ایسا سرمایہ ہے جو مفت میں ہمیں نصیب ہو گیا ہے لیکن پوری کائنات سے زیادہ قیمتی ہے۔ اللہ نے ہمیں یہ سرمایہ اس لیے دیا ہے کہ ہم اس کے ذریعے سے آگے بڑھیں، (آخرت کی) تجارت کریں، اس سے فائدہ اٹھائیں اور اسے جمود کا شکار نہ ہونے دیں۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
2 مئی 1999