امام سجاد علیہ السلام اورمناجات کی چاشنی

«رَبَّنا ما خَلَقْتَ هذا باطِلاً…»
“ہمارے پروردگار! یہ سب کچھ تو نے بے حکمت نہیں بنایا۔۔۔۔”
امام سجاد علیہ السلام، سحر کے وقت آسمان کی طرف دیکھتے تھے اور سورہ آل عمران کی آخری آیات کی تلاوت کرتے تھے: رَبَّنا ما خَلَقْتَ هذا باطِلاً… “ہمارے پروردگار! یہ سب کچھ تو نے بے حکمت نہیں بنایا۔۔۔۔” اور اس وقت آپکی آنکھوں سے سیلاب کی طرح آنسو جاری ہوتے اور اللہ تعالیٰ سے مناجات کی لذت میں آپ ڈوب جاتے تھے۔ بھلا یہ کیسی لذت اور چاشنی ہے جس سے خدا کے اولیاء لطف اندوز ہوتے ہیں؟

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
پیام مولا از بستر شہادت، صفحہ نمبر: 203