امام حسینؑ کے قیام کا مقصد

امام حسینؑ نے قیام کیا تاکہ اس عظیم ذمہ داری کو پورا کریں جو نظام اور اسلامی معاشرے کی تعمیرِ نو [کی ذمہ داری] ہے، یا اسلامی معاشرے میں بڑے انحرافات کے خلاف قیام [کی ذمہ داری] ہے۔ یہ [ذمہ داری] قیام کرنے کے ذریعے اور نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کے ذریعے سے [ممکن] ہے۔ بلکہ وہ خود نیکی کے حکم دینے اور برائی سے روکنے کی عظیم مثال ہیں۔ البتہ اس کام کا نتیجہ بعض اوقات حکومت [کے قیام تک] پہنچتا ہے۔ امام حسینؑ اس کے لیے تیار تھے۔ بعض اوقات اس کے نتیجے میں شہادت بھی ہوتی ہے۔ وہ اس کے لیے بھی تیار تھے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
9 جون 1995