انسان 250 سالہ |امام کاظمؑ کا تقیہ کی زرہ  کے ساتھ جہاد

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای : امام کاظمؑ کے اصحاب میں سے ایک شخص کہتا ہے کہ میں نے امام موسی کاظمؑ کے ذاتی کمرے میں تین چیزیں رکھی دیکھیں: تلوار جو یہ بتاتی ہے کہ ہدف جہاد ہے، سخت لباس جو یہ بتاتا ہے کہ انقلابی اور سخت زندگی وسیلہ ہے اور قرآن جو یہ بتاتا ہے کہ ہدف قرآن ہے؛ اگر قرآنی زندگی کو پانا چاہتے ہیں تو اِن وسائل اور اِن سختیوں کو برداشت کرنا ہو گا۔ دیکھیے کس قدر علامتی اور خوبصورت اشارے ہیں!
تہران کی نماز جمعہ کے خطبوں سے اقتباس 11 اپریل 1985