بامقصد عمل انجام دینے کی دعا کرنا

 

ہمیں پاکیزگی اور خلوص کے ساتھ سنجیدہ اور مستقل کام کی سخت ضرورت ہے۔ یہ دعائیں ہمیں اس طرف حرکت دیتی ہیں۔ اے اللہ!! ہمیں ان لوگوں میں سے قرار دے جو نیت کے ساتھ، ارادے سے اور معرفت کے ساتھ عمل انجام دیتے ہیں، بامقصد عمل۔ ہمیں ان اداس لوگوں میں سے قرار نہ دے جو سست اور بے کار ہیں، ہمیں ان لوگوں میں شامل نہ کر جو عمل کے علاوہ کسی اور چیز پر بھروسہ کرتے ہیں۔ ]یعنی[ بغیر کسی عملی اقدام کے بیٹھے رہنا، خواہش کرنا، باتیں کرنا اور ملاقاتوں میں ایک دوسرے کے لئے باتیں بنانا۔ ہمیں اس طرح کے لوگوں میں سے قرار نہ دے۔

رہبر معظم انقلاب
7 جولائی2014