دشمن کی سازشوں میں، سب سے نمایاں سازش تشہیر ہے۔ خود ان کے نزدیک یہ پروپیگنڈا ہے۔ پروپیگنڈے کا علاج (جہادِ) تبیین ہے یعنی مختلف زبانوں، مختلف آوازوں، مختلف تعبیرات اور مختلف تخلیقی انداز میں حقیقت کو بیان کرنا، (جہادِ) تبیین کہلاتا ہے۔ نوجوان یا جوان پر اثر انداز ہونے والے وسوسے کو کیسے دور کیا جا سکتا ہے؟! لاٹھی کا استعمال تو اسے دور نہیں کر سکتا؛ ایسے وسوسوں کو (جہادِ) تبیین کے ذریعے ہی دور کیا جا سکتا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
9 جنوری 2023
