حج ابراہیمی اسلامی معاشرے کی ایک جھلک

حج ابراہیمی اس ماڈرن جاہلیت کے مقابلے میں اسلام کی ایک پرشکوہ حقیقت ہے۔ یہ اسلام کی دعوت اور اسلامی معاشرے کے طرز زندگی کی علامتی جھلک ہے۔ وہ اسلامی معاشرہ جس میں مومنین کی پر امن بقائے باہمی، توحید کے محور پر مربوط پیش قدمی کی سب سے نمایاں تصویر ہے۔ ٹکراؤ‎ اور تصادم سے دوری، تفریق اور اشرافی امتیازات سے اجتناب، بدعنوانی اور آلودگی سے پرہیز جس کی لازمی شرطیں ہیں۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
29جولائی2020