عبادت کی روح؛ شکرگزاری

رسولِ خداؐ کی ایک زوجہ نے آپؐ سے پوچھا: آپ اتنا کیوں روتے اور آنسو بہاتے ہیں، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عذاب نہ دینے کی ضمانت دے رکھی ہے؟ آپؐ نے فرمایا: “کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں؟” اب جبکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بخش دیا ہے اور مجھ پر کرم فرمایا ہے، تو کیا مجھے اس کا شکر گزار بندہ نہیں بننا چاہیے؟ اس فرمان کا مطلب یہ ہے کہ رسولِ خداؐ کا (خدا کی) عبادت کرنا، جہنم کے خوف کی وجہ سے نہیں تھا، بلکہ آپؐ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے عبادت کرتے تھے۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
30 مئی 2012