خالص محمدی اسلام بمقابلہ امريكی اسلام

پہلا مطلب جو امام خمینیؒ کے مکتب میں موجود ہے وہ خالص محمدی اسلام کو پیش کرنا اور امریکی اسلام کی نفی کرنا ہے، امام خمینیؒ نے خالص اسلام کو امریکی اسلام کے مقابل قرار دیا۔ امریکی اسلام یعنی درباروں (باطل حکومتوں) سے وابستہ علماء کا اسلام، یعنی داعشی اسلام جو صہیونی و امریکی جنایتوں پر بالکل خاموش ہے۔ امام خمینیؒ کی نظر میں خالص اسلام سے مراد وہ اسلام ہے جس کی بنیاد کتاب و سنت پر ہو۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
امام خمینیؒ کی برسی پر خطاب، 4 جون 2015