خواتین اور خانہ داری…

ماں خاندان کا محور ہے۔ مغربی میڈیا اور افسوسناک طور پر ہمارے اپنے بعض مغرب زدہ اسکی اہمیت کو کم رنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں؛ یا وہ لوگ اس بات کو نہیں سمجھتے ہیں، یا پھر (سمجھتے ہیں مگر) اس کا اظہار نہیں کرتے ہیں۔۔۔ یہ لازمی ہے کہ ان خواتین کی ارزش اور اہمیت کو سمجھا جائے جو خانہ داری اور خواتین کی ذمہ داریوں کو (دوسری چیزوں پر) ترجیح دیتی ہیں۔ اگرچہ گھر سے باہر کی ذمہ داریاں بھی خواتین کے کاندھوں پر تھیں، ہیں اور رہیں گی۔ اس میں کوئی عیب بھی نہیں ہے، لیکن یہ (خانہ داری) خواتین کی خدمات کا اہم ترین شعبہ ہے۔

ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای
3 فروری 2021