دنیا کے ساتھ رابطہ، حد بندی کے ساتھ

دشمن کے محاذ کے ساتھ درست اور واضح حد بندی رکھنا [ہمارا] فریضہ ہے۔ حد بندی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم اپنا رابطہ توڑ دیں؛ وہ یہ مغالطہ نہ کریں کہ کہیں: آپ کہتے ہو کہ ہم ساری دنیا کے دشمن ہیں۔ نہیں، حد بندی کریں، حدیں [ایک دوسرے سے] مل نہ جائیں؛ جغرافیائی حدود کی طرح۔ آپ کہتے ہیں کہ ہمیں دنیا سے رابطہ رکھنا چاہیے، بہت اچھا۔ لیکن یہ واضح ہو کہ آپ کس کے ساتھ، کیوں اور کیسا ارتباط رکھتے ہیں؛ حد بندی کا مطلب یہی ہے۔ داخلی محاذوں میں بھی ایسا ہی ہے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
11 مارچ 2014