سحر ایک سنہری موقع

ماہِ رمضان کی سحری میں سب جاگ جاتے ہیں، اِس سحرخیزی کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، یہ اچھا موقع ہے۔ کئی مرتبہ عرض کیا ہے کہ اگر ہم سحر سے بھرپور فائدہ نہ اٹھائیں تو اس مصروف زندگی میں ہمارے پاس اپنے لئے، اپنے نفس کے لئے اور خدا سےتنہائی میں راز و نیازکے لئے وقت ہی دستیاب نہیں ہوگا، حقیقت یہ ہے کہ وقت باقی ہی نہیں رہے گا۔ ہم اِن 24 گھنٹوں میں مشکلات میں گرفتار ہیں، کچھ گھنٹے نیند میں صَرف ہو جاتے ہیں، باقی وقت میں مختلف کاموں میں مشغول ہوتے ہیں ہر کسی کی اپنی مصروفیات ہیں۔ فُرصت کے جو لمحات دستیاب ہوتے تھے آج کے دور میں دستیاب نہیں ہیں۔ہمارے پاس فقط سحر کا وقت دستیاب ہے اگر ہم سحر سے محروم ہو جائیں تو پھر ہمارے پاس کوئی فرصت دستیاب نہیں ہوگی۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
30 اپریل 2019