شام کی فتح کا اعتراف!

کچھ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شام؛ (باقی) عربوں کے دامن میں پلٹ جائے گا اور وہ محورِ مقاومت سے نکل جائے گا۔  یہ درست نہیں ہے کیونکہ جب شام کی گردن پر (امریکی آلہ کار داعش کی) چُھری تھی تب بھی اس نے اسرائیلی دشمن کے ساتھ جنگ کرنے کے بارے میں اپنے تاریخی مؤقف اور محورِ مقاومت کے بارے میں اپنے تاریخی مؤقف کو چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا؛ تو اَب کیوں (شام اپنا مؤقف بدلے) جبکہ وہ کامیاب ہو گیا ہے! (بلکہ) درست تجزیہ اس کے برعکس ہے اور وہ یہ ہے کہ شام میں عرب وفود کی آمد اور شام کے لیے عرب یا غیر ملکی دروازوں کا کُھلنا تو شام کی فتح کا اعتراف ہے۔

سید حسن نصر اللہ
10 مارچ 2023