شب قدر میں کونسے کام انجام دیں؟

شب قدر کی عظمت و اہمیت ایسے 83 سالوں سے زیادہ ہے جو فاقد شب قدر ہیں۔ اس حقیقت کو قبول کرنا ہمیں اس بات پر ابھارتا ہے کہ اس رات میں بہترین کام انجام دیں اور بلاشک پہلے درجے میں بہترین کام واجبات ہیں۔ پس اگر کسی کی کوئی قضا نماز ہے تو کوشش کرے جتنا میسر ہو سکے اپنی قضا نمازوں کو ادا کرے۔ اگر خمس، زکات اور کسی دوسرے کا مال اس کے ذمے ہو، رشتہ داروں، ہمسائیوں اور کسی دوسرے کے کوئی حقوق جو اس کی گردن پر ہیں، انہیں ادا کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ اسی طرح کسی کے ساتھ کوئی دشمنی ہے تو اسے دور کرے۔ البتہ اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے کہ گناہوں سے توبہ اہم ترین واجبات میں سے ہے جس سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔

حضرت آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
کتاب نقش تقلید در زندگی انسان: ص 13 و 14