شہید محسن فخری زادہؒ

ہم ولیِ امرِ مُسلمین رہبرِ مُعظّم (سیّد علی) خامنہ ای دامَ ظِلُّہ المُقدّس کی خدمت میں اس عظیم ایٹمی سائنسدان (مُحسن فخری زادہؒ) کی شہادت پر تبریک و تعزیت پیش کرتے ہیں کہ جسے خبیث اور دشمن امریکہ و اسرائیل کے ہاتھوں جارحیت کا نشانہ بنایا گیا۔ بے شک مُقاومت اور ولایت کا مرکز (اسلامی جمہوریہ ایران) جو جنگ لڑ رہا ہے یہ جنگ؛ تمام مُقاومت کرنے والوں، مُجاہدینِ اسلام اور آزاد مَردوں کے شرف اور عزّت و کرامت کی جنگ کی نمائندگی کرتی ہے…اور (اس طرح کی) عزّت و کرامت (کی جنگوں) اور اسلام و حق کے پرچم کے دفاع کی جنگوں میں شُہدا دیے جاتے ہیں اور قربانیاں پیش کی جاتی ہیں۔ اور (اس راہ میں پیش کیے جانے والے) یہ خون؛ مُقاومت کی قیادت میں ایمان، تسلیم اور عزم و ارادے کے سوا کسی چیز کا اضافہ نہیں کرتے۔

سید ہاشم الحیدری
28 نومبر 2020