عزاداری کیسے کریں؟

بعض کام ایسے ہیں جنہیں انجام دینا؛ لوگوں کو اللہ اور دین کے نزدیک کرتا ہے۔ اِن میں سے ایک کام، یہی سُنّتی (روایتی) عزاداری ہے جو لوگوں کو دین سے زیادہ قریب کرنے کا سبب بنتی ہے۔ یہ جو امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ: ’’عزاداری کو سنّتی طریقے (روایتی انداز) سے انجام دیں‘‘، اِسی (دین سے) نزدیکی کے لیے (کہا) ہے۔ مجالسِ عزا میں بیٹھنا، مجالس پڑھنا، رونا، سینہ زنی کرنا اور عزاداری کے موکب (کیمپ) لگانا اور ماتمی دستے نکالنا، (یہ سب) اِن کاموں میں سے ہیں کہ عام احساسات کو پیغمبر اکرمؐ کے خاندان مطہر کی نسبت، پُر جوش بناتے ہیں اور یہ بہت ہی اچھے کام ہیں۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
7 جون 1994