عشقِ علیؑ میں خرچ کرنا

کوشش کریں کہ اہل بیتؑ سے عملی رابطہ قائم کریں۔ محبتِ اہل بیتؑ میں انفاق(کھلے دل سے خرچ ) کریں، ہمارے لیے یہی راستہ ہے۔ اگر آپ کی جیب میں 100 تومان (ایرانی کرنسی) ہیں تو نیت کریں کہ میں یہ عشقِ علیؑ میں انفاق کرتا ہوں اور کسی دوسرے سے اسکا ذکر نہ کریں۔ (آپ) کہیں کہ اگر اس کی خاطر خدا مجھے جہنم بھی بھیج دے تو عشقِ علیؑ میں چلا جاؤں گا۔ یہ آپ کےلیے 1000 سال کی عبادت سے زیادہ بابرکت ثابت ہوگا۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
24 نومبر 1996