فلسطین کے اندر طاقت کے توازن میں تبدیلی

آج دنیا کی صورت حال ماضی کی طرح نہیں ہے، ہمیں اس حقیقت کو ہمیشہ مد نظر رکھنا چاہیے کہ آج طاقت اور قدرت کا توازن اسلام کے حق میں بدل چکا ہے۔۔۔ نہایت اہم اور حساس ترین اسلامی علاقوں میں مقاومتی بلاک کی قوت اور ان کی دفاعی اور جارحانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ، مسلم اقوام میں خود آگاہی اور امید افزائی کی کرن، اسلامی اور قرآنی شعار اورنعروں کی طرف بڑھتا ہوا رجحان، علمی ترقی، دنیا کی مختلف اقوام میں آزادی اور خود مختاری میں اضافہ وغیرہ سبھی وہ اچھی نشانیاں ہیں جو ایک بہتر مستقبل کی خوشخبری دیتی ہیں۔

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
7 مئی 2021