قرآن کی حرمت کے حوالے سے رہبر معظم کا بیان

سویڈن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآن کریم کی بے حرمتی میں ملوث افراد کو اسلامی ممالک کی عدالتوں کی تحویل میں دیں ۔ قرآن کریم کی شان میں گستاخی کے پس پردہ سازشی عناصر کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن پاک کی حرمت اور شان و شوکت میں روز بروز اضافہ اور قرآن کریم کی ہدایت کےچراغ، پہلے سے زیاہ روشن تر ہوتے جائیں گے۔ قرآن کریم کی گستاخی کے مرتکب افراد اور سازشی عناصر کی حیثیت اس سے کہیں زیادہ پست ہے کہ وہ قرآن کریم کی بڑھتی ہوئی نورانیت کو روگ سکیں۔ بے شک اللہ تعالٰی اپنے کام پر غالب آنے والا ہے۔

ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای
22 جولائی 2023