مظلوموں کے حقوق کا دفاع کریں۔ آج عالمِ اسلام کا ایک حصہ شدید زخمی ہے؛ فلسطین زخمی ہے، لبنان زخمی ہے۔ اس خطے میں جو جرائم انجام دیے جا رہے ہیں، ان میں سے بعض بے سابقہ ہیں۔ ہمیں اپنی دیکھی یا پڑھی ہوئی تاریخ میں یاد نہیں کہ کسی فوجی تنازعے میں دو سال سے بھی کم عرصے میں تقریباً بیس ہزار بچوں کو قتل کر دیا گیا ہو! یہ کوئی مذاق نہیں ہے؛ عالمِ اسلام کو چاہیے کہ ان حقائق کو دیکھے، انہیں پہچانے اور سمجھے، فلسطینی عوام کی تکلیف کو اپنی تکلیف محسوس کرے اور اپنے آپ کو اس سلسلے میں ذمہ دار سمجھے۔
آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای
31 مارچ 2025
