معرفتِ امام حسینؑ

امام حسینؑ کو صرف روزِ عاشور کی جنگ سے نہیں پہچاننا چاہیے؛ یہ تو امام حسینؑ کے جہاد کا ایک حصّہ ہے۔ آپؑ کے بیانات، آپؑ کے امر بالمعروف، آپؑ کے نہی عن المنکر، مِنٰی اور عرفات میں مختلف مسائل کی وضاحت، علماء سے خطاب، برجستہ افراد سے خطاب؛ آپؑ کے حیران کُن بیانات کتابوں میں درج اور محفوظ ہیں۔ پھر کربلا جاتے ہوئے بھی اور خود کربلا کے میدان میں بھی (آپؑ کے ان تمام خطابات سے آپؑ کی) معرفت حاصل کرنی چاہیے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
27 جولائی 2009