موجودہ جنگ کا ہدف

اس وقت جو جنگ ہو رہی ہے،نہ جمہوریت کے لیے ہے نہ انتخابات کےلیے، نہ اصلاحات کے لیے، نہ ہی انسانی حقوق کے لیے، نہ ہی ترقی کے لیے ہے، نہ ہی فقر، جہالت، فقدان ِتعلیم اور بیماریوں کے علاج کے لیے، اس وقت جو جنگ جاری ہے جس کی قیادت امریکہ کر رہا ہے اور کچھ ممالک اور(ان کی) افواج کر رہی ہیں اسکا ہدف ان تمام لوگوں کو جھکانا ہے جنہوں نے جھکنے سے انکار کر رکھا ہے اور اس کا ہدف اُن سب کو جھکانا ہے جنہوں نے (ماضی میں) امریکی خواہشات اور منصوبے کی پیروی نہیں کی اور نہ (اب) کر رہے ہیں۔