موذی منصوبہ

دوسرا گروہ جس کا موذی منصوبہ ہے وہ یہ کہ اسلام کو حکومت اور سیاست سے الگ سمجھتے ہیں۔ ان نادانوں کو بتانا چاہیے کہ قرآن کریم اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت میں جتنے حکومت اور سیاست کے بارے میں احکام پائے جاتے ہیں اتنے دوسری چیزوں کے بارے میں نہیں پائے جاتے، بلکہ بہت سے اسلام کے عبادتی احکام، عبادتی سیاسی (احکام) ہیں کہ جن سے غفلت کی وجہ سے ان مصیبتوں سے دوچار ہوئے ہیں۔

امام خمینی رضوان اللہ علیہ
صحیفہ امام، ج 21، ص 404 الی 406