مکتبِ عاشورا مراجع عظام و علمائے کرام کی نظر میں | عزاداری اور ہماری ذمہ داری

محرم اور عاشورہ کے مراسم(درحقیقت) عزاداری کے باعظمت ترین، دُنیا میں قابلِ احترام اور عشق کا ثمر اور لوگوں کی امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا سے محبت کے مراسم میں سے ہیں، لیکن دُشمن، نفوذی عوامل(آلہ کاروں) اور اپنے منصوبوں کے ذریعے کوشش کرتا ہے کہ اِس کی عظمت کو داغدار کرے۔ اِس بنا پر ضروری ہے کہ مکمل طور پر اِس معاملے پر توجہ دی جائے۔ اِسی طرح سے نامناسب اشعار اور موسیقی جو کہ قطعاً اِن مراسم کی عظمت کو گھٹا دیں گے، محترم نوحہ خواں خیال رکھیں اور اجازت نہ دیں کہ دُشمن اِس راستے سے وار کرے۔

آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی
7 ستمبر2019