مکتبِ عاشورا مراجع عظام  و علمائے کرام کی نظر میں | عزاداری افضل عبادات میں سے

سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور شعائراللہ کی تعظیم خدا سے نزدیک کرنے والی افضل عبادات میں سے ہیں۔ یہ مراسم سُنتی شکل و صورت کے ساتھ، پُر معنی مضامین سے استفادہ کے ساتھ ، جوش و جذبے اور عظمت کے ساتھ جتنے زیادہ منعقد ہوں بہتر ہے اور منعقد کرنے والے اور شرکت کرنے والے حضرت امامِ عصر علیہ السلام کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی