مکتبِ عاشورا مراجع عظام و علمائے کرام کی نظر میں | منبرِ حسینی

سیدالشہداء علیہ السلام کا منبر اِس چیز سے بالاتر ہونا چاہیئے کہ اُس میں شیعوں کے فکری اور شعائر کے دائرے کار میں (پیش آنے والے) اختلافات میں وارد ہوا جائے۔ کیونکہ اِس طرح کے اختلافات میں وارد ہونا اِس چیز کا سبب بن جاتا ہے کہ منبر ایک خاص گروہ کی طرف جھکاؤ پیدا کر لے یا اجتماعی ہرج و مرج یا مؤمنین کے درمیان تفرقہ کی آگ کو بھڑکانے کا سبب بن جائے، جبکہ منبر، وحدتِ کلمہ کا علمبردار اور حسینی نور کی علامت ہے جو سیدالشہداء علیہ السلام کے چاہنے والوں کو ایک راستے پر اورمؤثر تعاون پر جمع کرتاہے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی