میدان میں حاضر عوام؛ انقلاب کا سرمایہ

کسی کو بھی یہ گمان نہ تھا کہ کئی مہینوں تک یہ خواتین و حضرات اس طرح (شہر کے) چوراہوں پر حاضر ہوں گے اور انقلاب اور اسلام کی (حمایت میں) ندا بلند کریں گے، اگرچہ ہمارے عزیز رہبر نے عظیم کارنامہ سرانجام دیا اور پھر جامِ شہادت نوش فرمایا اور شہادت کی حالت میں رحلت فرمائی لیکن اس چوراہوں کی تحریک اور (سڑکوں پر) عوام کی موجودگی کو ہرگز کم تر نہیں سمجھنا چاہیے۔

آیت الله العظمی جوادی آملی
14 جولائی 2026