نماز جمعہ

نماز جمعہ کی ترکیب اور نماز جمعہ کی تشریح اسی لیے ہے کہ لوگوں کو میدان (عمل) میں حاضر کیا جائے۔۔۔ جو نماز جمعہ میں آتا ہے، اس سے بات ہوتی ہے، اسکو نظریہ دیا جاتا ہے، اسکو (دین کا) منصوبہ بتایا جاتا ہے۔ اصلاً نماز جمعہ اس لیے ہے کہ جو میدان (عمل) میں حاضر ہو، اسکو میدان (عمل) میں پائیدار بنایا جائے۔ اگر وہ اس کام میں سست ہے تو اسکو چست کیا جائے۔ اسکو متحرک بنایا جائے، اسکو راہ (حق) پر لگایا جائے۔ نماز جمعہ کی ترکیب اصلاً یہی ہے۔ اس کو نماز جمعہ کی حکمت سمجھیں، لوگوں کا میدان (عمل) میں حاضر ہونا اور اسکے بعد لوگوں کی حاضری کو ارتقاء دینا اور اسکو وسعت دینا۔

ولی امر مسلمین سید علی حسینی خامنہ ای
16 جنوری 2024