کربلا کے شہداء اور توابین میں فرق

کچھ لوگ جس کام کو انجام دینا چاہئے اسے وقت پر انجام نہیں دیتے، پھر دوسرے کسی بھی وقت پر اسے انجام دیں تو وہ نتیجہ نہیں ملے گا۔ کربلا کے شہیدوں اور توابین [یعنی کربلا کے بعد قیام کرنے والے پشیمان لوگوں] کے درمیان یہی فرق ہے۔ کربلا کے شہداء بھی شہید ہوئے، توابین بھی شہید ہوئے؛ ان کے درمیان زمانی لحاظ سے بھی زیادہ فاصلہ نہیں تھا، لیکن کربلا کے شہداء انسانیت کے عرش پر ہیں [اور] توابین کے شہداء نہیں؛ ان کا مقام ان سے بہت فرق رکھتا ہے، کیوں؟ کیونکہ کربلا کے شہداء نے اپنے وقت پر امام حسینؑ کی آواز پر لبیک کہا۔ لیکن توابین نے وقت کے گزر جانے کے بعد امام حسینؑ کی آواز کا جواب دیا۔ فرق یہی ہے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنه ای حفظه الله
9 ستمبر1999